16 جولائی 2019 - 05:14
اسرائیلی ہتھیاروں کے کارخانے میں آتشزدگی

صیہونی حکومت کے ہتھیاروں کے کارخانے میں آگ لگنے کے بعد کارخانے سے دھوئیں کے غلیظ بادل اٹھنے لگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے جنوب میں ایک کارخانے سے گہرے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں جو ہتھیاروں کا کارخانہ ہے-

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی شہاب نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ہتھیاروں کے جس کارخانے سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے وہ رمات ہشارون کارخانہ ہے-

بتایا گیا ہے کہ آئی ایم آئی یعنی اسرائیل ملیٹری انڈسٹری میں انواع و اقسام کے ہتھیار بنائے جاتے ہیں جن میں مشین گنیں گرینیڈ اور ڈرون طیارے وغیرہ شامل ہیں-

بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کے کارخانے میں آگ گرینیڈ کے گودام میں دھماکے اور آگ لگنے سے پھیلی ہے-




/129